صدر روس پوتن کی برازیلی صدر لولا دا سلوا سے ٹیلی فونک بات چیت

بات چیت میں ، لولا دا سلوا نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس اور یوکرین کے مسئلے کے حل میں ثالثی کے اقدامات پر پوتن کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا

1991600
صدر روس پوتن کی برازیلی صدر لولا دا سلوا سے ٹیلی فونک بات چیت

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کریملن پیلس کے بیان کے مطابق پوتن اور لولا دا سلوا  کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

بات چیت میں ، لولا دا سلوا نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس اور یوکرین کے مسئلے کے حل میں ثالثی کے اقدامات پر پوتن کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

پوتن نے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں بھی جائزہ  پیش کیا  اور  "کیف اور اس کے مغربی حامیوں کی طرف سے مسدود کردہ سیاسی اور سفارتی بات چیت" کے لیے تیار ہونے کا اظہار کیا۔

ٹیلی فون پر روس اور برازیل کے باہمی تعلقات اور برکس اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں مشترکہ کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں