یورپی یونین  اور اقوام متحدہ کا عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے کے عزم پر زور

ورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  بھی شرکت کی کے بارے میں ایک تحریری بیان  جاری کیا گیا ہے

1964600
یورپی یونین  اور اقوام متحدہ  کا عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے کے عزم پر زور

یورپی یونین  اور اقوام متحدہ  نے عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے کے عزم پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  بھی شرکت کی کے بارے میں ایک تحریری بیان  جاری کیا گیا ہے  ۔

بیان  میں  اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے موجودہ اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں کثیرالجہتی کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے، فریقین نے ایک پرامن، منصفانہ اور پائیدار دنیا کے لیے قریبی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

فریقین نے یوکرین میں روس کی جنگ جاری رہنے کے دوران اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں سے یورپی یونین کے ممالک کی مکمل وابستگی کا اعادہ کیا اور روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر مکمل اور غیر مشروط طور پر دستبردار ہو جائے۔

بیان میں بلیک سی گرین انیشیٹو پر کے بارے میں کہا ہے کہ  خوراک کی حفاظت پر یورپی یونین بڑے موثر طریقے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے تین گنا بحران کے پیش نظر کاربن کے اخراج میں کمی کو تیز کرنے اور فطرت پر مبنی حل کو فروغ دینے کی عجلت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، فریقین نے تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر بڑی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ COP28 میں اپنی شناخت شدہ شراکت پر نظر ثانی کریں اور اسے  مزید مستحکم کریں۔

یورپی یونین کے رہنماؤں اور گوٹیریس نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیااعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں