روسی فوج کے ساتھ دونیتسک میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے، صدر زیلنسکی

ہ قابض دستے نہ صرف  ہمارے  ٹھکانوں پر حملے  کر رہے ہیں بلکہ  اس کے ساتھ ساتھ   اطراف کے  قصبوں اور دیہاتوں کو قصدی طور پر  صفحہ ہستی سے مٹا رہے ہیں

1938944
روسی فوج کے ساتھ دونیتسک میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے  صدر ولا دیمر زیلنسکی  نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے ساتھ سب سے زیادہ گھمسان  کی جنگ  دونتسک    سے منسلک  بہموت  اور وگلیدار شہروں میں ہو رہی ہے۔

اپنے یومیہ ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے یوکرین میں جاری جنگ کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں  آگاہی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ دونیتسک کے علاقوں بہموت اور وگلیدار کے  جوار میں  صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

روسی فوج پر یوکرین کے سول انفراسٹرکچر کو  ختم کرنے  کا الزام لگانے والے  زیلنسکی نے  بتایا کہ قابض دستے نہ صرف  ہمارے  ٹھکانوں پر حملے  کر رہے ہیں بلکہ  اس کے ساتھ ساتھ   اطراف کے  قصبوں اور دیہاتوں کو قصدی طور پر  صفحہ ہستی سے مٹا رہے ہیں۔

انہوں نے  انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھام سباخ سے کھیلوں کے میدان   میں  روس پر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست   کی ہے۔

زیلنسکی نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روسی  کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت    پر پابندیاں عائد کرنے والا کوئی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا،   باخ کو جنگ کے دور میں غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں