صدر پوتن کا مشترکہ جنگی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پوتن نے خصوصی عسکری آپریشنز کی پیش  رفت کے  بارے میں  رپورٹ سنی اور کمانڈروں کے  ساتھ  اجلاس منعقد کرتے ہوئے صلاح مشورہ کیا

1920194
صدر پوتن کا مشترکہ جنگی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

روسی صدر ولادمیر پوتن نے یوکرین کی جنگ میں شامل فوجی یونٹوں کا انتظام سنبھالنے والے مشترکہ ہیڈ کوارٹر   کا  معائنہ کیا۔  

روسی صدارتی محل کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوتن نے یوکرین میں ’خصوصی فوجی آپریشن‘ میں حصہ لینے والے فوجی یونٹوں کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  پوتن نے دن بھر اسی ہیڈ کوارٹر میں اپنے   امور کو جا ری رکھا۔  انہوں نے  ہیڈ کوارٹر کی کاروائیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی ،  خصوصی عسکری آپریشنز کی پیش  رفت کے  بارے میں  رپورٹ سنی اور کمانڈروں کے  ساتھ  اجلاس منعقد کرتے ہوئے صلاح مشورہ کیا۔

اس اجلاس میں روسی وزیر دفاع سرگئے  شوئگو اور  چیف آف جنرل سٹاف  والیری گیراسیمووف بھی   شامل تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں