فرانس: فتح کے جشن میں ایک نوجوان ہلاک

مونٹ پیلیئر میں، فیفا سیمی فائنل میچ میں فرانس کی کامیابی کے بعد، فتح کے جشن میں شامل ایک نوجوان ہلاک ہو گیا

1919410
فرانس: فتح کے جشن میں ایک نوجوان ہلاک

فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں، کل فرانس اور مراکش کے درمیان  کھیلے گئے فیفا سیمی فائنل میچ میں فرانس کی کامیابی کے بعد ،فتح کے جشن میں شامل ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق فیفا 2022 عالمی کپ  میں مراکش کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دینے کے بعد فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں فتح کے جشن شروع ہو گئے۔

جشن کے دوران ایک گاڑی ایک نوجوان سے جا ٹکرائی۔

حکام کے مطابق تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود نوجوان کو بچایا نہیں جا سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔ واقعے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں پیرس سمیت متعدد شہروں میں فتح کا جشن انتہائی دائیں بازو کے حامیوں اور  نسلیت پرستوں کی ہنگامہ آرائیوں کی نذر ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں