آپ حقیقتاً ایک اچھی ٹیم ہیں: ماکرون

میں مراکشیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ حقیقتاً بہت اچھی ٹیم ہیں۔ آپ نے اس عالمی کپ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے: صدر امانوئیل ماکرون

1919142
آپ حقیقتاً ایک اچھی ٹیم ہیں: ماکرون
katar emiri seyh temim bin hamed al sani-macron.jpg
macron katar fransa-fas.jpg
katar emiri seyh temim bin hamed al sani-macron.jpg
macron katar fransa-fas.jpg

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے فیفا 2022 عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے پر مراکش قومی ٹیم کو سراہا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوہا میں مراکش اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل  میں فرانس کی صفر کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی کے بعد بیان  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " شکست پر مراکشی ٹیم کو شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  میں مراکشیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ حقیقتاً بہت اچھی ٹیم ہیں۔ آپ نے اس عالمی کپ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے"۔

صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ وہ اتوار کے دن ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان متوقع فائنل میچ کو قطر میں دیکھیں گے۔

دوسری طرف ، 'قطر دیوانِ امراء' کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماکرون  فرانس۔مراکش سیمی فائنل دیکھنے کے لئے دوہا کے دورے پر ہیں جہاں   'البیت اسٹیڈیئم ' میں انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مراکش ٹیم، فیفا عالمی کپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی، پہلی افریقی ٹیم ہے۔



متعللقہ خبریں