ڈونیٹسک پر حملے میں 3 افراد ہلاک

ڈونیٹسک میں نام نہاد علاقائی دفاعی ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ڈونیٹسک کے ضلع ووروشیلووسکی پر حملہ کیا ہے

1915614
ڈونیٹسک پر حملے میں 3 افراد ہلاک

روس کے زیر قبضہ شہر ڈونیٹسک پر حملے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ڈونیٹسک میں نام نہاد علاقائی دفاعی ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ڈونیٹسک کے ضلع ووروشیلووسکی پر حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے، علاقے کے شہروں میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ڈونیٹسک، یوکرین کے لوہانسک، زپوریزیا اور کھیرسن کے علاقوں کو 30 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دستخط شدہ دستاویزات کے ساتھ غیر قانونی طور پر منسلک کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں