ترکی کا لیبیا میں وجود قیام امن کے لیے اہم ہے، یورپی پارلیمان

لیبیا کے واقعات کی  بڑی ذمہ داری طرابلس پر حملے کرنے والے خلیفہ حفتر  پر عائد ہوتی ہے

1401640
ترکی کا لیبیا میں وجود قیام امن کے لیے اہم ہے، یورپی پارلیمان

یورپی پارلیمان ترکی کے حکومتِ لیبیا   کے لیے اقدامات  کو مثبت پایا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق یورپی یونین مغربی ممالک کے وفد کے سربراہ اندریہ کوزو لینو  کا کہنا ہے کہ ترکی کا لیبیا میں وجود ایک اہم  پیش رفت ہے،  میں سمجھتا ہوں ترکی کا علاقے میں وجود قیام امن میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے واقعات کی  بڑی ذمہ داری طرابلس پر حملے کرنے والے خلیفہ حفتر  پر عائد ہوتی ہے۔

اب اس ملک میں جنگ کا وقت نہیں، تمام تر فریقین کو ڈائیلاگ  کے ماحول میں داخل ہونا لازمی ہے، خاصکر حفتر کو چاہیے کہ جب ساری دنیا کورونا وائرس کے خلاف نبرد آزما ہے تو اسے چاہیے کہ وہ جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں