مقدونیہ کے انتخابات: نتائج غیر یقینی

رائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم نکولا گرو ایوسکی کی دائیں بازو کی قدامت پسند جماعت اور نہ ہی حزب اختلاف کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اپنے امیدوار زوران زائیو کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائی ہے

628529
مقدونیہ کے انتخابات: نتائج غیر یقینی

مقدونیہ کے پارلیمانی انتخابات کا کوئی واضح نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم نکولا گرو ایوسکی کی دائیں بازو کی قدامت پسند جماعت اور نہ ہی حزب اختلاف کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اپنے امیدوار زوران زائیو کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائی ہے ۔

 واضح رہے کہ  یہ دونوں جماعتیں قبل از وقت کرائے جانے والے ان انتخابات میں کامیابی کے دعوے کر رہی ہیں جبکہ دارالحکومت اسکوپیے کے سڑکوں پر حزب اختلاف کے حامی خوشیاں منا رہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین تلخ تنازعات کے باعث مقدونیہ کا سیاسی عمل ایک طویل عرصے سے  بحران  کا شکار ہے۔



متعللقہ خبریں