تمام شہروں خاص طور انقرہ اور استنبول کے عوام مرکزی علاقوں میں موجود رہیں

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ فتح اللہ  گلین دہشتگرد تنظیم   FETO  کے حکومت پر قبضے  کے اقدام سے متعلق  گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ  سڑکوں اور چوکوں میں موجود رہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر  پیج سے  ان الفاظ کے ساتھ ایک 38 منٹ کی ویڈیو شئیر کی ہے  کہ "میں شہریوں سے اسکوائروں میں جمع ہونے کی اپیل کرتا ہوں"  ۔

ویڈیو مناظر میں شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یلدرم نے  کہا ہے کہ "گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو  اس وقت تک اسکوائروں  میں رہنا چاہیے کہ جب تک واقعہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔ یہاں تک کہ  انقرہ اور استنبول سمیت صبح سویرے بیدار ہونے والے شہریوں سے میری  درخواست ہے کہ وہ سڑکوں اور اسکوائروں میں جمع ہوں۔ ہماری کاروائیاں پروگرام کے مطابق جاری ہیں۔ انشاءاللہ ان قاتلوں ،  دہشت گرد تنظیم  کے ان اراکین کو ہم کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔