"قاراباغ ہمارا ہے اور رہے گا" آذری عوام کا جشن

آذری عوام  بالاءی قاراباغ پر آرمینی قبضے سے آزادی کے معاہدے پر جشن منا رہی ہے۔

 صدر الہام علی ایف کے قوم سے خطاب کے بعد لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا  اور انہوں نے  آذری اور ترک پرچموں کے تلے خوشی میں نعرے بازی کی ۔

 اس موقع پر  عوام نے سڑکوں پر روایتی رقص  کیے اور لوک گیت گائے۔

آذری عوام نے قاراباغ ہمارا تھا اور ہمارا ہے کے نعرے لگائے اور چلتے ہوئے مرحوم صدر حیدر علی ایف کی یادگار  تک پہنچے۔