ترکی میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات

ترکی میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کا آغاز "ترکوں کی نگاہ سے پاکستان کے رنگ " کے زیر عنوان 13 اگست کو منعقدہ تصویری نمائش سے ہوا۔ نمائش میں رکھی گئی 52 تصاویر دو ترک فوٹو گرافروں کی پاکستان میں اتاری ہوئی تصاویر تھیں۔ نمائش کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انقرہ میں پاکستان کے سفیر جناب سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ : ان تصاویر میں ترک فوٹو گرافروں نے ایک خاص نگاہ سے، ایک محبت کی نگاہ سے پاکستان کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چاہا کہ اس نمائش سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے ترک بہن بھائی جس ملک کا نام اس قدر محبت سے لیتے ہیں انہیں اس ملک کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں۔