توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان بائیرایکتار چین کے دورے پر

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان بائیرایکتار   نے عوامی جمہوریہ چین کےدورے کے دوران  چین   کے  قدرتی وسائل کے وزیر وانگ گوانگھوا سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی  ہے

2142207
توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان بائیرایکتار چین کے دورے پر

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان بائیرایکتار   نے عوامی جمہوریہ چین کےدورے کے دوران  چین   کے  قدرتی وسائل کے وزیر وانگ گوانگھوا سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی  ہے ۔

ارسلان بائیرایکتار   نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قدرتی وسائل کے وزیر جناب وانگ گوانگھوا کے ساتھ ملاقات میں ترکیہ   اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان قدرتی وسائل اور کان کنی کے شعبوں میں اپنے موجودہ اور ممکنہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔

وزیر گوانگھوا کے ساتھ اپنی ملاقات سے پہلے ارسلان بائیرایکتار   نے چین کی سب سے بڑی توانائی کمپنیوں میں سے ایک، SPIC کے ساتھ میٹنگ کی۔اس ملاقات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے ارسلان بائیرایکتار    نے کہا کہ ہم نے اپنے بیجنگ کے دورے کی پہلی میٹنگ SPIC کے ساتھ کی، جو چین کی سب سے بڑی توانائی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور جس کی ہمارے ملک میں پہلے سے ہی اہم سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے اپنے ملک کے 2053 کے خالص صفر ہدف کے مطابق جوہری اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں اپنے جاری منصوبوں پر بات چیت کرکے روڈ میپ کا تعین کیاہے۔



متعللقہ خبریں