ترکیہ، جدید ٹیکنولوجی کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کررہا ہے: نائب صدر  جودت یلماز

نائب صدر یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے المناک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد آقنجی ڈرون کی کارکردگی اور ترکی کی دفاعی صنعت میں ہونے والی پیش رفت نے سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے

2142299
ترکیہ،  جدید ٹیکنولوجی کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کررہا ہے: نائب صدر  جودت یلماز

نائب صدر  جودت یلماز  نے کہا ہے کہ ہماری جدید ٹیکنالوجی دفاعی صنعت کی مصنوعات کے ساتھ ضرورت مند ممالک کو فراہم کی جانے والی مدد ہماری بین الاقوامی پوزیشن اور تعلقات کو مثبت طور پر متاثر کررہی ہے۔

نائب صدر یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے المناک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد آقنجی ڈرون کی کارکردگی اور ترکی کی دفاعی صنعت میں ہونے والی پیش رفت نے سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہان ڈرونز  نے  ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں  بھی اہم  کردار ادا کیا ہے۔

نائب صدر یلماز نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ دفاعی صنعت میں حاصل ہونے والی پیشرفت شہری علاقوں میں بھی پھیل رہی ہے  جس سے  اقتصادی پیداوار اور برآمدات میں میں اجافہ ہو رہا ہے  اور  ہمارے لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سماجی اور ماحولیاتی ضروریات (جیسے زلزلے، آگ) کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے مشقیں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں اور  لوگوں پر مبنی ترقی ہماری صنعتی مصنوعات کے ساتھ ضرورت مند ممالک کو فراہم کی جانے والی مدد ہماری بین الاقوامی پوزیشن اور تعلقات کو بھی مثبت طور پر متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ایک بار پھر، ہم اپنی قوم کی جانب سے سیلچوق بائیرایکتار  کو  مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ان تمام شعبوں میں نمایاں کام انجام دیا ہے۔

ایک روز قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  کے  ایران- آذربائیجان سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور بعض حکام کے ساتھ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا ۔

ایران کی درخواست پر، ترکیہ نے ریسکیو  سرگرمیوں کے لیے آقنجی ڈرون  تفویض کی جس کے ذریعے  ہیلی کاپٹر کے ملبے تک رسائی حاصل کرتے ہوئے  ایرانی حکام  کو معلومات شئیر کی گئیں۔

ایرانی ٹیمیں مقررہ مقام پر پہنچ گئیں لیکن اس وقت تک  حادثے  میں کوئی بھی شخص  زندہ نہیں بچ سکا تھا۔



متعللقہ خبریں