ترکش ایئر لائنز نے تین سال بعد افغانستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کردیں

ترکش ایئر لائنز جس نے اگست 2021 میں افغانستان  انتظامی تبدیلی کے بعداپنی پروازیں  معطل کر دی   تھیں دوبارہ سے بحال کردی ہیں

2142281
ترکش ایئر لائنز نے تین سال بعد افغانستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کردیں

ترکش ایئر لائنز جس نے اگست 2021 میں افغانستان  انتظامی تبدیلی کے بعداپنی پروازیں  معطل کر دی   تھیں دوبارہ سے بحال کردی ہیں ۔

تقریباً 3 سال بعدترکش   ائیرلائین کا طیارہ   پہلی بار کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔

طیارے کا خیر مقدم  کابل میں ترکیہ کے سفارت خانے کے حکام، افغانستان میں ترکیہ کے اداروں کے نمائندوں اور افغان عبوری حکومت کے حکام نے کیا۔

ترکش ائیر لائین  کی استنبول-کابل پروازیں ہفتے میں چار بار، منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلا کریں گی۔

تقریب میں اپنے خطاب میں کابل میں ترکیہ کے سفارت خانے کے چیف آف مشن اور چیف آف مشن جنک اونال  نے کہا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکش ایئر لائنز کی پروازوں کا آغاز اس اعتماد کی واضح علامت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان حکام نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ترکش ائیر لائین  نے افغانستان کے لیے پروازیں شروع  کی ہیں  اور ہم اس سلسلے میں حکومتِ ترکیہ کےمشکور ہیں ۔

کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے صدر عبدالہادی محمدی نے بھی کہا کہ ترکش ائیر  لائین  کا افغانستان کے لیے پروازوں کا آغاز اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور یہ دوسری عالمی ایئر لائن کمپنیوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے دوران ہونے والے واقعات کی وجہ سے، ترکش ائیر لائین  نے، بہت سی ایئر لائنز کی طرح، 15 اگست 2021 کو اس ملک کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں۔



متعللقہ خبریں