استنبول ہوائی اڈہ 6تا12 مئی کے درمیان یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہقرار دے دیا گیا

رپورٹ کے مطابق، زیربحث مدت کے دوران، استنبول ایئرپورٹ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں یومیہ اوسطاً 1430 پروازوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ہے

2142379
استنبول ہوائی اڈہ  6تا12 مئی کے درمیان یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہقرار دے دیا گیا

استنبول ہوائی اڈے کو 6تا12 مئی کے درمیان یومیہ اوسطاً 1430 پروازوں کے ساتھ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

6تا12 مئی کی مدت کے لیے یورپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر نیویگیشن  رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زیربحث مدت کے دوران، استنبول ایئرپورٹ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں یومیہ اوسطاً 1430 پروازوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ہے ۔

استنبول ہوائی اڈے کے بعد ایمسٹرڈیم شیفول روزانہ 1402 پروازوں  کے ساتھ  دوسرے  اور لندن ہیتھرو 1337 پروازوں کے ساتھ  تیسرے  نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں