دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں رئیسی اور عبدالہیان کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی:ایردوان

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ غم کی اس گھڑ ی  میں ایران کے ساتھ ہےاور ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک  ہے، ترکیہ مستقبل میں بھی ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کےلیے   ضروری اقدامات لیتا رہے گا

2142030
دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں رئیسی اور عبدالہیان کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  ایران کے نگراں صدر محمد مخبر  سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

صدارتی شعبہ اطلاعات  کے مطابق، صدر ایردوان نے  نگراں صدر سے  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان اور ان کے ہمراہی وفد کی ہیلی کاپٹر حادثے  میں وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا  ہے۔

 صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ غم کی اس گھڑ ی  میں ایران کے ساتھ ہےاور ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک  ہے، ترکیہ مستقبل میں بھی ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کےلیے   ضروری اقدامات لیتا رہے گا۔

 صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ ایران تعلقات کو بہتر بنانے میں  رئیسی اور عبدالہیان کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

 



متعللقہ خبریں