19مئی کھیلوں اور نوجوانوں کے دن اوراتاترک کی یاد میں مزارِ اتاترک پر 221 ہزار 717 افراد کی زیارت

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر   عثمان عشکن  کی شرکت کے ساتھ منعقدہ سرکاری تقریب کے بعد مزارِ اتاترک  10.00 اور 21.00 (ترکی کے وقت) کے درمیان عوام کے لیے کھول دیا گیا

2141478
19مئی کھیلوں اور نوجوانوں  کے دن اوراتاترک کی یاد میں مزارِ اتاترک  پر 221 ہزار 717 افراد کی زیارت

جمہوریہ ترکیہ کے بانی عظیم رہنما غازی مصطفی کمال اتاترک (1881-1938) کی ابدی آرام گاہ  مزارِ اتاترک  کی  19 مئی،  نوجوانوں ، کھیلوں کے دن اور  اتاترک کی یادگار کے موقع پر 221 ہزار 717 افراد نے زیارت کی ہے۔

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر   عثمان عشکن  کی شرکت کے ساتھ منعقدہ سرکاری تقریب کے بعد مزارِ اتاترک  10.00 اور 21.00 (ترکی کے وقت) کے درمیان عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

مزارِ اتاترک آنے والے ہر عمر کے ہزاروں شہریوں نے ہاتھوں میں اتاترک کے پوسٹرز، ترکیہ کےپرچم  اور پھول  موجود تھے۔

مزارِ اتاترک   پر  یومِ اتاترک  ، کھیلوں اوت نوجوانوں کے دن  کے موقع پر   مزارِ اتاترک آنے والے  افراد  کی تعداد  221 ہزار 717  تک پہنچ گئی ۔

کچھ شہریوں نے اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے اور دعا بھی کی۔



متعللقہ خبریں