19 مئی کا جذبہ وطن عزیز کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہے: ایردوان

صدر نے کہا کہ 19 مئی 1919، جس کا آغاز 105 سال قبل سامسون میں ہوا تھا اور اس نے جنگ آزادی کو فتح سے ہمکنار کیا تھا یہ  وہ تاریخ تھی جب ایک مضبوط ترکیہ کی تعمیر کی پہلی اینٹ رکھی گئی تھی

2141273
19 مئی کا جذبہ  وطن عزیز کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 19 مئی کا جذبہ اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ، اس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔

صدر ایردوان نے 19 مئی، اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 19 مئی 1919، جس کا آغاز 105 سال قبل سامسون میں ہوا تھا اور اس نے جنگ آزادی کو فتح سے ہمکنار کیا تھا یہ  وہ تاریخ تھی جب ایک مضبوط ترکیہ کی تعمیر کی پہلی اینٹ رکھی گئی تھی۔

 صدرنے کہا کہ یہ تاریخ ہماری قوم کے جذبہ آزادی اور مستقبل کی چنگاری ہے جو ہمارے ملک کے کونے کونے سے دشمن کے قبضے کے خلاف اٹھ رہی ہے، اس عمل کے تسلسل میں جس میں ہماری قوم نے اسیری کے خلاف اپنی مزاحمت کو ظاہر کرتے ہوئے  اپنےوجود کی مکمل جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

ایردوان نے کہا کہ  سامسون میں جلتی ہوئی آزادی کی مشعل اناطولیہ میں اماسیا،  ارض روم، سیواس اور پھر انقرہ سے ہوتی ہوئی پھیل گئی، 19 مئی کا جذبہ اس قوم کا سب سے بڑا اثاثہ، سب سے بڑا سرمایہ ہے۔

 صدر نے کہا کہ مشکلات کے خلاف ڈٹ جانے اور ثابت قدمی، ایمان اور عزم کے ساتھ مل کر لڑنے کا مفہوم اسی جذبے میں پوشیدہ ہے۔ ہمارے ملک نے تمام تر دباؤ اور اشتعال انگیزیوں کے باوجود ترقی، نمو اور بااختیار بنانے کی جس جدوجہد کو تیز کیا ہے ۔ 19 مئی کی روح، جوہر، اصول، نظریات اور اہداف   ہمارا اثاثہ ہے ۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آپ  عصر حاضر کے جدید ترکیہ کے  پاسبان ہیں ، اپنی تاریخ کی حفاظت کریں اور ایسے شعور اور خود اعتمادی کے ساتھ اسے  پیش کریں، ایک دوسرے کے ساتھ متحد رہیں اور آپس میں بھائی چارے کے  جذبے کو فروغ دیں میں آپ کو، ہمارے نوجوانوں اور ہماری پیاری قوم کو، 19 مئی کو اتاترک کی یاد،  نوجوانوں اور کھیلوں کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور ایک بار پھر میں ہماری جنگ آزادی کے تمام ہیروز  خاص طور پر غازی مصطفیٰ کمال کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں