عرب لیگ کے فلسطین سے متعلق فیصلے خوش آئند ہیں، ترکیہ

مذکورہ فیصلے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کو ختم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی تلاش میں معاون ثابت ہوں گے

2141091
عرب لیگ کے فلسطین سے متعلق فیصلے خوش آئند ہیں، ترکیہ

ترکیہ نے بحرین اعلامیہ میں جگہ پانے والے فلسطین سے متعلق فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ ’’ہم عرب لیگ کی جانب سے 16 مئی کو منظور کیے گئے بحرین اعلامیے میں فلسطین کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں‘‘۔

وزارت خارجہ کی جانب سے 33ویں اور34ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں منظور کیے گئے بحرین اعلامیے کے فلسطین سے متعلق فیصلوں کے بارے میں تحریری بیان میں کہا گیا ہے۔

"ہم سمجھتے ہیں کہ مذکورہ فیصلے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کو ختم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی تلاش میں معاون ثابت ہوں گے۔ ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کردار ادا کریں گے۔ "

سربراہی اجلاس کے بعد بحرین کے بادشاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو غیث کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اعلامیہ میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ میں ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے جو ایک آزاد ریاستِ فلسطین کی تشکیل کی حقیقت کو مجسم کرے گا۔"

سربراہی اجلاس کے حتمی اعلامیہ میں رہنماؤں نے کہا  ہےکہ "غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملے فلسطینی شہری آبادی کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قانون اور حقوقِ انسانی کی بے مثال خلاف ورزی ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں