وزیر فاتح کاجر کی بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور انٹرپرائز کمپنیوں سے ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل

کاجر نے  نےبرطانیہ  کے دارالحکومت لندن میں جہاں وہ پروگراموں کی ایک سیریز میں شرکت کرنےکے لیے موجود ہیں نے  Tech.EU سمٹ کی افتتاحی تقریر کرنے کے بعد دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا ہے

2140838
وزیر فاتح کاجر کی بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور انٹرپرائز کمپنیوں سے ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور انٹرپرائز کمپنیوں سے ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کاجر نے  نےبرطانیہ  کے دارالحکومت لندن میں جہاں وہ پروگراموں کی ایک سیریز میں شرکت کرنےکے لیے موجود ہیں نے  Tech.EU سمٹ کی افتتاحی تقریر کرنے کے بعد دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔

کاجر  نے بین الاقوامی وینچر کیپیٹل فنڈ جس کا  کل حجم 30 بلین ڈالر سے زاہد  ہےکے  منتظمین سے  ملاقات کی ہے۔

ترکیہ میں ٹیکنالوجی کے آغاز کے ماحولیاتی نظام اور ترغیبی نظام کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر کاجر نے فنڈز اور کمپنیوں کو ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

کاجر نے برطانوی وزیر برائے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اکانومی ثاقب بھٹی اور وزیر برائے ریگولیٹری ریفارم ڈومینک جانسن کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا۔

مذاکرات میں باہمی تعاون کے مواقع اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر کاجر نے دونوں وزراء کو ترکیہ میں ساہا ایکسپو اور TEKNOFEST میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور   ترکیہ کی مقامی اور قومی الیکٹرک کار TOGG  کو  متعارف کروایا اور اس کا ماڈل بطور تحفہ پیش کیا۔

اطلاع کے مطابق  مذاکرات کار وزراء نے کہا کہ وہ  دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے مطمئن ہیں اور اس تعاون  کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

برطانیہ کے وزراء نے کہا کہ   ترکیہ کی دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی میں پیش رفت خاص طور پر متاثر کن ہے، کہا کہ وہ جلد از جلد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں