ترکیہ فلسطین میں قتل عام رکوانے کے لیے اپنی بھر پور جدو جہد جاری رکھَ ہوئے ہے:  فخر الدین آلتون

الجزیرہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے آلتون نے کہا کہ  ترکیہ ان ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کے حملے اور نسل کشی کی کوششوں کو بین الاقوامی عوام کے ایجنڈے پر اٹھائے ہوئے ہے  اور ترکیہ اس  قتل عام کو روکنے کے لیے تمام ذرائع کو متحرک  کیے ہوئے ہے

2140910
ترکیہ فلسطین میں قتل عام رکوانے کے لیے اپنی بھر پور جدو جہد جاری رکھَ ہوئے ہے:  فخر الدین آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور کے  ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون نے کہا کہ ترکیہ فلسطین میں قتل عام کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

الجزیرہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے آلتون نے کہا کہ  ترکیہ ان ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کے حملے اور نسل کشی کی کوششوں کو بین الاقوامی عوام کے ایجنڈے پر اٹھائے ہوئے ہے  اور ترکیہ اس  قتل عام کو روکنے کے لیے تمام ذرائع کو متحرک  کیے ہوئے ہے۔

آلتون نے کہا کہ ترکیہ، صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں، فلسطین میں قتل عام کو روکنے اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی مشرقی القدس  کے ساتھ ایک خودمختاراور علاقائی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی بھر پور جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے اس کے علاوہ کوئی دیگر متبادل  راستہ  موجود نہیں ہے۔

غزہ کے لیے امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آلتون نے کہا کہ ترکیہ نے اب تک تقریباً 50 ہزار ٹن انسانی امداد اس علاقے میں پہنچائی ہے۔کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری قوم اسرائیل کے ساتھ تجارت روکنے کے لیے کیے گئے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف درج کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں بھی مداخلت کرے گا،آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اپنے تمام اداروں اور تنظیموں کے ساتھ اس کیس کی پیروی کرے گا تاکہ بین الاقوامی عدالتوں میں اسرائیل کے جرائم کا اندراج کرایا جا سکے اور اسرائیل کو سزا  دلوائی جاسکے ۔



متعللقہ خبریں