ترک صدر کی قازق ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

آئندہ کے ایام میں  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی ​​جہتیں شامل کرنا  ہمارے اہداف میں شامل ہے

2140900
ترک صدر کی قازق ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے قازقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  اس بات چیت کے دوران ترکیہ اور قازقستان تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے  واضح کیا کہ آئندہ کے ایام میں  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی ​​جہتیں شامل کرنا  ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

قازقستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد زخموں کے مندمل ہونے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں