ترکیہ چاراہم خطوں میں اپنی طاقت قائم کرھے ہوئے ہے: انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی اسٹڈیز

پیرس میں قائم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع کردہ "دنیا میں ترکیہ کے کارڈز" کے عنوان سے رپورٹ میں مغربی بلقان، جنوبی قفقاز، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ترکیہ  کے اثرات  کا جائزہ لیا گیا ہے

2140434
ترکیہ چاراہم خطوں میں اپنی طاقت قائم کرھے ہوئے ہے:  انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی اسٹڈیز

یورپی یونین کے تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی اسٹڈیز (EUISS) نے کہا ہے کہ ترکیہ کے پاس چار اہم خطوں میں نمایاں طاقت ہے۔

پیرس میں قائم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع کردہ "دنیا میں ترکیہ کے کارڈز" کے عنوان سے رپورٹ میں مغربی بلقان، جنوبی قفقاز، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ترکیہ  کے اثرات  کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مختلف خطوں میں ترکیہ  کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ، رپورٹ میں  20 سالوں میں ان خطوں میں ترکیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی کی  گئی  ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی چار اہم خطوں میں معیشت، تجارت، تعلیم، ثقافت اور سفارت کاری کے شعبوں میں ایک مضبوط اداکار ہے، اور اس نے عالمی سطح پر اپنی بڑھتی ہوئی پوزیشن اور اس کے وسیع سفارتی نیٹ ورک کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

رپورٹ  میں  کہا گیا کہ ترکی نے خاص طور پر ان خطوں میں تیزی سے توسیع کی ہے اور ان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے ہیں۔

رپورٹ میں سفارت کاری کے علاوہ ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی)، انادولو ایجنسی، ترکش ایئر لائنز، ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA)، معارف فاؤنڈیشن اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ جیسے اداروں کے کردار کی بھی نشاندہی کی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ترکیہ کی سافٹ پاور کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو اس کی ٹیلی ویژن سیریز کے ساتھ 152 ممالک میں 750 ملین ناظرین تک پہنچ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگریزی  نہ بولنے والے ممالک کو ٹی وی سیریز کی برآمدات میں ترکیہ عالمی رہنما ہے اور اس میدان میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد عالمی سطح پر  اسے تیسری حیثیت حاصل ہے۔

یورپی یونین انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ میں دفاعی صنعت میں ہونے والی پیش رفت پر بھی زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں