سلوواکیہ کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،صدر ایردوان کی مذمت
صدر رجب طیب ایردوان نے سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُن کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے
2140193
صدر رجب طیب ایردوان نے سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُن کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی جا تی ہے میں ان کی جلد صحت یابی کا منتظر ہوں، حکومت ترکیہ اور عوام کی طرف سے سلوواکیہ کی عوام اور حکومت کےلیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔
گزشتہ روز رابرٹ فیکو پر کابینہ اجلاس کے بعد قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: PKK/YPG کے 198 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے
رواں ہفتے کے دوران PKK/YPG کے 198 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع