نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے عراق میں دو دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، MİT نے طے کیا کہ دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے ارکان، احمد بایار، جس کا کوڈ نام "Tufan Koçer" ہے اور احمد ابراہیم ال احمد، کوڈ نام "Mervan Zerevan" کو ترک مسلح افواج کے اڈے میں دراندازی کی ہدایات موصول ہوئی

2140270
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن   نے عراق میں دو دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے 2 دہشت گردوں کو جو عراق کے علاقےحقورق  میں اپنے اڈے کے علاقوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے  کو غیر فعال  کر دیاہے

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، MİT نے طے کیا کہ دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے ارکان، احمد بایار، جس کا کوڈ نام "Tufan Koçer" ہے اور احمد ابراہیم ال احمد، کوڈ نام "Mervan Zerevan" کو ترک مسلح افواج کے اڈے میں دراندازی کی ہدایات موصول ہوئی تھیں۔

اس کے بعد، عراق کے علاقے حقورق  کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں، دہشت گرد Bayar اور El Ahmed، جو کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ بائر نے 2012 میں دہشت گرد تنظیم PKK میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ ماضی میں شام میں سرگرم رہا تھا اور وہ تنظیم کے نام نہاد اعلیٰ سطحی ارکان کا محافظ تھا، جب کہ ال احمد نے قندیل میں قتل کی تربیت حاصل کی تھی۔



متعللقہ خبریں