گزشتہ ہفتے  کیے گئے فوجی آپریشنز  میں 47 دہشت گردوں کو ہلاک  کردیا گیا

وزارت قومی دفاع کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے

2140487
گزشتہ ہفتے  کیے گئے  فوجی آپریشنز  میں 47 دہشت گردوں کو ہلاک  کردیا گیا

گزشتہ ہفتے  کیے گئے آپریشنز  میں 47 دہشت گردوں کو ہلاک  کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے ۔

اس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 47 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا گیا  یکم جنوری سے اب تک ہلاک کیے جانے والے  دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

اس کے علاوہ مزید 2 دہشت گردوں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ارکان، جو گزشتہ ہفتے عراق کے شمال میں اپنی پناہ گاہوں سے فرار ہوئے تھے، نے حبور سرحدی چوکی پر ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔

شمالی عراق میں آپریشن پنجہ کلید  کے علاقے میں جاری مخلتف علاقوں کی چھان بین کے دوران   دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے 4 کمروں پر مشتمل غار کا پتہ چلایا گیا۔

غاروں میں مختلف مقداریں؛ طیارہ شکن اور ٹینک شکن ہتھیار، راکٹ لانچر، گرنیڈ لانچر، مارٹر، انفنٹری رائفلز، سنائپر رائفلیں اور مشین گنیں اور ان کا گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ، دوربین، ریڈیو اور دیگر بہت سے مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ ہلاک کیا جاچکا ہے۔

آپریشنز کے دوران مختلف کیلیبرز کے 1970 ہتھیار اور 837 ہزار 630 گولہ بارود قبضے میں لیا گیا، 2 ہزار 741 بارودی سرنگیں/ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا کر انہیں تباہ کیا گیا اور 1021 غار/ پناہ گاہوں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں