ایردوان کی قیادت میں ترکیہ ایک مستحکم ملک بن چکا ہے : فخر الدین آلتون

فخر  الدین آلتون نےان خیالات کا اظہار  ترکیہ-آسٹریا لیبر فورس معاہدے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی مضمون  میں کیا ہے

2140027
ایردوان کی قیادت میں ترکیہ ایک مستحکم ملک بن چکا ہے : فخر الدین آلتون

صدر کے اطلاعاتی  امور کے   ڈائیریکٹر فخر الدین  آلتون  نے کہا ہے کہ  ترکیہ صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں علاقائی اور عالمی میدان میں اپنے کردار کے ساتھ ایک مستحکم قوت بن چکا ہے۔

فخر  الدین آلتون نےان خیالات کا اظہار  ترکیہ-آسٹریا لیبر فورس معاہدے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی مضمون  میں کیا ہے۔

آلتون کا یہ  مضمون آسٹریا کے معروف اخباروں میں سے ایک Kurier میں شائع ہوا  ہے ۔

اپنے مضمون میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  کا  ذکر کرتے ہوئے آلتون نے ترکیہ-آسٹریا لیبر فورس معاہدے کی اہمیت  کا بھی ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ترک عوام اور آسٹریا کے لوگوں کے درمیان زندگی کا اشتراک کرنے کا پہلا قدم ہے۔ کام کے مختلف شعبوں اور نظم و ضبط اور اس نئی زندگی کے مطابق ڈھالنا۔انہوں نے کہا کہ  ملک کی ترقی میں قریبی تعاون جاری ہے۔

انہوں نے آسٹریا  کی جانب سے  گزشتہ سال 6 فروری کوقہرامان ماراش   میں زلزلے کے بعد ترکیہ  کے ساتھ  تعاون  کرنےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے  اکہا کہ ہم آسٹریا کو عالمی امن اور خوشحالی کی جنگ میں ایک اہم اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

آلتون نے کہا کہ ترکیہ نے اپنی تاریخ، سٹریٹجک پوزیشن اور ہر ملک کے ساتھ قائم کیے گئے تعمیری تعلقات سے وراثت میں ملنے والی سفارتی صلاحیت کے ساتھ بحرانی علاقوں میں مداخلت کرکے حل کے دروازے کھول دیے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ترکیہ  اپنے ثقافتی اور سماجی معاملات کے ساتھ ساتھ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ذریعے خطے میں اپنے اثر و رسوخ  میں مسلسل اضافہ کرتا چلا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں