ترکیہ میں مستقل شرح  نمو، کارکردگی اور مسابقت میں اضافہ کرنا ہمارا مقصد ہے: وزیر خزانہ مہمت  شمشیک

وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نےان خیالات  کا اظہار  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ قطر اکنامک فورم کے دائرہ کار میں منعقدہ "مسابقتی معیشتوں کی تشکیل" کے عنوان سے سیشن سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2139994
ترکیہ میں مستقل شرح  نمو، کارکردگی اور مسابقت میں اضافہ کرنا ہمارا مقصد ہے: وزیر خزانہ مہمت  شمشیک

وزیر خزانہ مہمت  شمشیک  نے کہا کہ ان کا مقصد ترکیہ میں مستقل شرح  نمو، کارکردگی اور مسابقت کو بڑھانا ہے۔

وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نےان خیالات  کا اظہار  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ قطر اکنامک فورم کے دائرہ کار میں منعقدہ "مسابقتی معیشتوں کی تشکیل" کے عنوان سے سیشن سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے پاس ایک ٹھوس اقتصادی پروگرام ہے  اور وہ  اصلاحات کے ذریعے کارکردگی اور مسابقت میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس پالیسیاں ہیں اور ہماری سمت واضع ہے۔  ہمارے خیال میں ان دونوں کے امتزاج سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  ان کا ملک مستقل طور پر  ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، انہوں نے کہا کہ مسابقت کے لیے اعلیٰ پیداوار کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ  مہمت شمشیک  نے  کہا  کہ انہوں نے ترکیہ کے میکرو پرڈینشل اقدامات میں نمایاں طور پر نرمی کی ہے، شمشیک نے کہا، "ایک اچھی طرح سے کام کرنے والی مارکیٹ مسابقت اور پیداواری صلاحیت کی  علامت ہے اور ہم اسی پر عمل درآمد کررہے ہیں ۔

مہمت شمشیک نے کہا کہ  ترکیہ کی مجموعی مقامی پیداوار (GDP) 1.1 ٹریلین ڈالر ہے اور گزشتہ 20 سالوں میں معیشت میں اوسطاً 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں