ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنا نسل کشی ہے، حاقان فیدان

یہاں کی جنگ ایسی جنگ نہیں ہے جوکبھی بھی چھیڑ دی جاتی ہے۔ ایک قبضہ ہے اور یہ قبضہ کبھی نہیں رکتا

2139560
ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنا نسل کشی ہے، حاقان فیدان

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کا منظم طریقے سے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنا نسل کشی ہے۔

حاقان فیدان نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کی، جنہوں نے دارالحکومت انقرہ کا سرکاری دورہ کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل فلسطینی زمینوں پر قابض ہے، وزیر فیدان نے کہا، "اسرائیل ایک قابض طاقت ہے۔ یہاں کی جنگ ایسی جنگ نہیں ہے جوکبھی بھی چھیڑ دی جاتی ہے۔ ایک قبضہ ہے اور یہ قبضہ کبھی نہیں رکتا۔ "عالمی برادری نے دباؤ نہیں ڈالا، اسےروکا  نہیں ،کچھ بھی نہیں کر سکا۔"

فیدان نے کہا کہ ترکیہ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی یہی  ہمارا اصول ہے۔اسرائیل نے بعد میں منظم طریقے سے نہ صرف ایک دن بلکہ 7 ماہ کے لیے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کیا۔یہ قتل انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ "یہ نسل کشی کی کوشش ہے، یہ نسل کشی کا عمل ہے۔"

 



متعللقہ خبریں