ازمیر کی بندرگاہ پر دو کروز ببحری جہازوں کی آمد

کسٹم  کی کاروائی مکمل کیے جانے کے بعد  4 ہزار 761 مسافر بحری جہاز سے اترے اور شہر کے مرکز کے ساتھ ساتھ قدیم شہروں پرگبرگاما،  اور  ایفیسس  شہروں کے  علاوہ  ہاؤس آف ورجن میری کی زیارت کے لیے  بھی مسافر بندرگاہ سے روانہ ہوئے ہیں

2138895
ازمیر کی بندرگاہ پر دو کروز  ببحری جہازوں کی آمد

ایم ایس سی    کروز  اور ایم ایس  سی Divina کروز ازمیر پورٹ میں لنگر انداز ہوئے ہیں ۔

کسٹم  کی کاروائی مکمل کیے جانے کے بعد  4 ہزار 761 مسافر بحری جہاز سے اترے اور شہر کے مرکز کے ساتھ ساتھ قدیم شہروں پرگبرگاما،  اور  ایفیسس  شہروں کے  علاوہ  ہاؤس آف ورجن میری کی زیارت کے لیے  بھی مسافر بندرگاہ سے روانہ ہوئے ہیں۔

اطلاعکے مطابق  MSC Divina جہاز سیزن کے دوران ازمیر کے لیے 25  بار  اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔

چیمبر آف شپنگ (DTO) ازمیر برانچ کے چیئرمین یوسف اوزترک نے کہا کہ ترکیہ میں کروز ٹورازم اچھے، درست اور تیز رفتار اقدامات سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

اوزترک نے کہا کہ وہ 2024 میں ترکیہ کی بندرگاہوں پر 2 ملین سے زیادہ سیاحوں کی آمد کی توقع رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں