ترک خفیہ سروس نے شمالی عراق میں آپریشن کے دوران پی کے کے ، کے سرغنہ سعدات آقسو کو غیر فعال کردیا

MİT  کےمطابق   سعدات آقسو  نے 2016 میں شمالی شام میں ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف منصوبہ بند کارروائیوں کے لیے ذاتی طور پر ہدایات دیں تھیں

2138794
ترک خفیہ سروس  نے  شمالی عراق میں آپریشن کے دوران پی کے کے ، کے سرغنہ سعدات آقسو کو غیر فعال کردیا

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد کونسل ایگزیکٹوز میں سے سعدات آقسو  جس کا کوڈ نام  شیوگر  چایا  ہے کو  غیر فعال  کر دیا۔

MİT  کےمطابق   سعدات آقسو  نے 2016 میں شمالی شام میں ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف منصوبہ بند کارروائیوں کے لیے ذاتی طور پر ہدایات دیں تھیں۔

اطلاع کےمطابق   آقسو/گارا میں PKK کے نام نہاد جنرل ایمونیشن منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

MİT کے فیلڈ ایجنٹوں  کے مطابق  آق سو نے تنظیم کے ان اراکین کو ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کیا  پنجہ آپریشن  کے علاقے میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔

ان شواہد کی بنیاد پر، MİT نے دہشت گرد  سعدات آقسو  کو، اس کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں کے ساتھ، گارا میں ایک پِن پوائنٹ آپریشن کے ذریعے  غیر فعال  کر دیا۔



متعللقہ خبریں