ترکیہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین سے متعلق مسودہ  قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

"ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے فلسطین کو وسیع تر حقوق اور مراعات کے ساتھ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی۔"

2138249
ترکیہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین سے متعلق مسودہ  قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

ترکیہ نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین سے متعلق مسودہ  قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے فلسطین کو وسیع تر حقوق اور مراعات کے ساتھ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی۔"

"اس فیصلے نے  ایک بار پھر فلسطینی عوام کے اپنی ریاست کے حق اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی برادری کی بھاری اکثریت کی مضبوط حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔" بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "غزہ میں اسرائیل کی بربریت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے" اور "ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے۔"

 



متعللقہ خبریں