ترکیہ نے اب تک 52 ہزار ٹن امداد غزہ پہنچائی ہے: ترک امور خارجہ

امور خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی نے سوشل میڈیا ایکس پر  اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  غزہ کے لیے  امداد دینے والے ممالک میں  ترکیہ نمایاں ہے جس نے اب تک 52 ہزار ٹن امداد روانہ کی ہے

2137263
ترکیہ نے اب تک 52 ہزار ٹن امداد غزہ پہنچائی ہے: ترک امور خارجہ

غزہ کے لیے ترکیہ  کی انسانی امداد کی مقدار  52  ہزار ٹن تک جا پہنچی ہے ۔

 امور خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی نے سوشل میڈیا ایکس پر  اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  غزہ کے لیے  امداد دینے والے ممالک میں  ترکیہ نمایاں ہے ۔

 ترجمان نے بتایا کہ غزہ کے لیے فراہم کر دہ کل بیرونی  امداد کا 30 فیصد ترکیہ نے بھیجا ہے، حال ہی میں  ایک اور بحری جہاز  مرسین کی بندر گاہ سے روانہ ہوا ہے جس پر 1908 ٹن سامان لدا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ اس  سے قبل بھی 5066 ٹن انسانی امداد سے لدا  ایک دیگر بحری جہاز  مصری بندرگاہ العریش  کے قریب پہنچ گیا ہے ،ترکیہ اب تک 52 ہزار ٹن انسانی امداد روانہ ہو چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں