ترک اسپیکر نعمان قرتولمش کیوبا کے دورے پر

اسپیکر قرتولمش کا  ہوانا  میں ترکیہ کے سفیر وہبی ایسگل  ایتنسل ، کیوبا کی عوامی طاقت قومی  اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر انا ماریہ ماری ماچادو، کیوبا-ترکیہ فرینڈشپ گروپ کے صدر یوری والدس اور دیگر متعلقہ حکام نے استقبال کیا

2136859
ترک اسپیکر نعمان قرتولمش کیوبا کے دورے پر

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر نعمان قرتولموش سرکاری دورے پر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا  پہنچ گئے ۔

میکسیکو کے دورے کے بعد ہوانا کے ہوزے مارتی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر اسپیکر قرتولمش کا  ہوانا  میں ترکیہ کے سفیر وہبی ایسگل  ایتنسل ، کیوبا کی عوامی طاقت قومی  اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر انا ماریہ ماری ماچادو، کیوبا-ترکیہ فرینڈشپ گروپ کے صدر یوری والدس اور دیگر متعلقہ حکام نے استقبال کیا۔

کیوبا میں نعمان قرتولموش کے سرکاری رابطوں کا آغاز  ہوز مارٹی یادگار  کی زیارت کے ساتھ  ہو گا۔

بعد ازاں ترک اسپیکر پنے ہم منصب، ایستیبان لازو ہرنیندز، کیوبا کی عوامی طاقت قومی اسمبلی کےاسپیکر کے ساتھ بلشافہ ملاقات کریں گے، آپ  کیوبا کے وزیر اعظم مینوئل ماریرو کروز اور کیوبا کے نائب صدر سلوادور والدیس میسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں