عراق PKK کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔ : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ 13 سال کے وقفے کے بعد ایک بڑے وفد کے ساتھ گذشتہ ماہ عراق کا ان کا دورہ اس کے نتائج اور اس میں موجود پیغامات کے لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے

2136202
عراق PKK کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔ : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ عراق PKK کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔

صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ 13 سال کے وقفے کے بعد ایک بڑے وفد کے ساتھ گذشتہ ماہ عراق کا ان کا دورہ اس کے نتائج اور اس میں موجود پیغامات کے لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عراقی حکومت کا PKK کو کالعدم تنظیم قرار دینا ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی توقع رکھتے ہیں۔ کوئی بھی ریاست ایسے خطرے کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ ہم آنے والے دور میں علیحدگی پسند تنظیم کو ختم کرنے   میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

صدر ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پر بھی زور دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا، ہم شام میں اپنا نامکمل کام ضرور مکمل کریں گے، جو ہمارے اتحادیوں کے وعدوں کی خلاف ورزی  کی وجہ سے  ادھورا رہ گیا ہے ۔ ہم علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف کارروائی کریں گے۔



متعللقہ خبریں