قرتولموش کی اسرائیل سے فوی جنگ بندی کی اپیل

قرتولموش  نے ان خیالات کا اظہار  میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ اور آسٹریلیا کی طرف سے تشکیل دی گئی MIKTA کے 10ویں پارلیمانی اسپیکرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا

2136312
قرتولموش کی اسرائیل سے فوی جنگ بندی کی اپیل

حماس کی جنگ بندی کی تجویز کی منظوری کے حوالے سے ترکیہ کی قومی اسمبلی کے  اسپیکر  نعمان قرتولموش  نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور امن مذاکرات میں مثبت قدم اٹھائے اور انسانی امداد تیزی سے پہنچائی جائے۔

قرتولموش  نے ان خیالات کا اظہار  میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ اور آسٹریلیا کی طرف سے تشکیل دی گئی MIKTA کے 10ویں پارلیمانی اسپیکرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔  

انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کے مذاکرات  کے بارے میں کہا کہ  کہا کہ اس تناظر میں، حماس نے مصر اور قطر کے اقدامات اور ترکیہ کی تجاویز کے ساتھ جنگ ​​بندی کے حوالے سے جو کچھ پیش کیا گیا اسے قبول کیا اور جنگ بندی پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرائیلی حکومت کو اس مسئلے پر فوری ردعمل  دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنی ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے  امن مذاکرات میں مثبت قدم اٹھائے اور انسانی امداد تیزی سے پہنچا نے کی اجازت دے۔

نعمان قرتولموش   نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ فوری جنگ بندی کا تمام انسانیت اور عالمی برادری کو انتظار ہے۔

اس تناظر میں، مکتا ممالک کی پارلیمانوں کے سربراہوں کے طور پر، قرتولموش نے پارلیمانی سطح پر دونوں طرف پہل کرکے اور مکتا حکومتوں کو متحرک کرکے اور اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈال کر اس امن کو جلد از جلد حاصل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ہمیں غزہ کے حوالے سے عالمی برادری کے تمام اداروں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے جو 7 ماہ سے پوری انسانیت کا مشترکہ درد ہے۔



متعللقہ خبریں