ترکیہ کے مضبوط اقتصادی پروگرام کی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں میں جھلک دکھ رہی ہے، وزیر خزانہ

مہمت  شمشیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) کی جانب سے ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کا جائزہ لیا

2135430
ترکیہ کے مضبوط اقتصادی پروگرام کی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں میں جھلک دکھ رہی ہے، وزیر خزانہ

وزیر مہمت شمشیک نے کہا کہ ہمارے عمل درآمد  کردہ پروگرام کے مثبت نتائج کی  کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے فیصلوں سے عکاسی ہوتی ہے۔

مہمت  شمشیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) کی جانب سے ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کا جائزہ لیا۔

لاگو اقتصادی پروگرام کے مثبت نتائج  کی جھلک کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے فیصلوں میں دکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے  وزیر  خزانہ نےبتایا  کہ: "S&P نے 11 سال کے بعد ہمارے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں 1 درجے کا اضافہ کیا، جبکہ آؤٹ لک کو مثبت رکھا ہے۔ S&P، Fitch اور Moody's کے مثبت ریٹنگ آؤٹ لک نے ریٹنگ کے تسلسل کو آگے بڑھایا ہے۔ تقویت دیتے ہوئے عمل درآمد کردہ اقتصادی پروگرام  کی بدولت اپنے ملک پر اعتماد اد کو بڑھانے کے لیے ہم  پُرعزم ہیں۔ "



متعللقہ خبریں