ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

"ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کو بلا تعطل اور مطلوبہ سطح پر  انسانی امداد کی اجازت  دینے تک  ہر قسم کی تجارت کو روک دیا ہے۔"

2135182
ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں قتل عام کو نہ روکنے  پر  تمام مصنوعات کا احاطہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ لین دین  کوبند کرنے کے بعد ترکیہ نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

ترکیہ کا یہ فیصلہ امریکی میڈیا کے ایجنڈے پر بھی ہے۔

نیویارک ٹائمز اخبار لکھتا ہے "ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کو بلا تعطل اور مطلوبہ سطح پر  انسانی امداد کی اجازت  دینے تک  ہر قسم کی تجارت کو روک دیا ہے۔"

اخبار  نے  صدر رجب طیب ایردوان کی اسرائیل پر تنقید کو بھی  مفصل جگہ دی ہے۔

فوکس نیوز ٹیلی ویژن   نے بھی اطلاع دی ہے کہ ترکیہ نے اسرائیلی قتل عام کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ تجارت منقطع کر دی  ہے۔

اسرائیل  کی طرف سے اس فیصلے پر ردعمل کا مظاہرہ کرنے  کا اظہار کرنے والے ٹیلی ویژن چینل نے تبصرہ کیا ہے، "یہ قدم اسرائیل کے خلاف ترکیہ  کی  جدوجہد کا محض ایک محاذ ہے۔" کہا.

خبروں  میں  بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت کے  فیصلے کی بھی یاد  دہانی کرائی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں