ہم دہشت گردوں کو ان کے منبع پر ملیا میٹ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، وزیر دفاع

وزیر گولیر نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دیے

2134937
ہم  دہشت گردوں کو ان کے منبع پر ملیا میٹ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع  یاشار گولیر نے کہا  ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اصولوں کو تبدیل کر دیا ہے اور دہشت گردوں کو ان کے منبع پر ملیا میٹ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر گولیر نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

انہوں نے بتایا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK عراق کے شمال میں ڈھیرے جمائے ہوئے ہے اور برسوں سے وہاں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، "لہذا ہم دہشت گردی کو اس کے منبع پر ختم کریں گے۔"

سرحد پار آپریشن کے بارے میں وزیر گولیر نے کہا کہ"ہم نے دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے  اصولوں کو بدل دیا ہے۔ ہم  نے دہشت گردوں کو ان کی پناہ گاہوں  میں ہی غیر فعال بنانے کی   حکمت عملی    کو اپنا رکھی  ہے۔"

گزشتہ 5 ۔6 سالوں  سے ترک سیکورٹی قوتوں کے شمالی عراق  میں موجود ہونے  اور دہشت گرد تنظیم  سالہا سال سے ڈھیرے جمانے والی پناہ گاہوں کو ترک کر کے  جنوب کی طرف پیچھے ہٹنے  پر مجبور ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے  وزیرِدفاع نے کہا کہ دہشت گردی کو اس کے منبع پر ہی ختم کرنے کے لیے  لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے۔



متعللقہ خبریں