نائب صدر  جودت یلماز ازبکستان کے سرکاری دورے پر

انہوں نے کہا کہ  ازبکستان کے ساتھ ہماری دوطرفہ تجارت، جو جیت کے اصول پر مبنی ہے اور متوازن طریقے سے جاری ہے، 2023 کے آخر تک یہ  3.1 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے

2134193
نائب صدر  جودت یلماز ازبکستان کے سرکاری دورے پر

نائب صدر  جودت یلماز  سرکاری رابطوں کے لیے ازبکستان  میں ہیں نے ازبکستان  کے  نائب وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات و مالیات  جمشید کچک قاروف سے دارالحکومت تاشقند میں ملاقات کی ہے ۔

نائب صدر یلماز نے ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری ملاقات کے دوران، ہم نے اپنے ممالک کے درمیان اپنے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے ساتھ ساتھ زراعت، تعمیرات، توانائی، پانی کے انتظام، نقل و حمل، بینکنگ اور مالیات جیسے شعبوں میں ہماری باہمی سرمایہ کاری کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ  ازبکستان کے ساتھ ہماری دوطرفہ تجارت، جو جیت کے اصول پر مبنی ہے اور متوازن طریقے سے جاری ہے، 2023 کے آخر تک یہ  3.1 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے صدور کی طرف سے مقرر کردہ 5 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کو جلد ہی حاصل کر لیں گے۔ ہم ترک ریاستوں کی تنظیم میں اپنے آبائی وطن ازبکستان کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اطمینان کے ساتھ یہ بھی مشاہدہ کرتے ہیں کہ ازبکستان میں جاری اصلاحات کے ساتھ ایک اہم تبدیلی آ رہی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر مبنی تعاون ہمیں مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا، "میں کچک قاروف  اور ان کے وفد کا ان کی مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہمارا تعاون مزید بڑھتا رہے گا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں