ترکیہ، فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا: فیدان

ہم اس دن کے نہایت بے صبری سے منتظر ہیں جب غزّہ میں قتل عام کے فاعل قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: وزیر خارجہ فیدان

2133620
ترکیہ، فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا: فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ فیدان نے کہا ہے کہ "ترکیہ، فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا اور غزّہ میں قتل عام کے فاعلوں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لئے پوری طاقت سے کام کرتا جاری رہے گا"۔

سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے سربراہان کو سیاسی بیان بازی کے لئے استعمال کرنے والے اسرائیلی سیاست دانوں  کے چہرے اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چُکے ہیں۔اسرائیلی حکام بے بین الاقوامی قانون اور انسانی اقدار کو بے دھڑک پاوں تلے روند رہے ہیں اور اس کی وجہ عالمی رائے عامہ کا ضمیر ہے جسے بہت عرصے سے محکوم کیا جا چُکا ہے۔ ہم اس دن کے نہایت بے صبری سے منتظر ہیں کہ جب غزّہ میں قتل عام کے فاعل قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے"۔



متعللقہ خبریں