غزہ کی کشیدگی سے پورا خطہ انتشار کا شکار رہے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کا سبب  اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو ہیں ،غزہ میں اگر ظلم و بربریت نہ رکی تو یہ  خطے میں انتشار کی فضا برقرار رکھے گی

2128586
غزہ کی کشیدگی سے پورا خطہ انتشار کا شکار رہے گا: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کا سبب  اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو ہیں ،غزہ میں اگر ظلم و بربریت نہ رکی تو یہ  خطے میں انتشار کی فضا برقرار رکھے گی۔

 صدر ایردوان نے  کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں  کہا کہ 193 روز سے  اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے ، نیتن یاہو  نے  رائے عامہ کا دباو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی شر پسندی اپنا رکھی ہے  جس کا نتیجہ 13 اپریل کو  ایران کے اسرائیل پر حملے کی شکل میں سامنے آیا ہے،اس تمام صورت حال کی ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے جن کی انتظامیہ کے ہاتھ خون آلود ہو چکے ہیں۔

 صدر نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری  قتل عام کو روکنے کےلیے گزشتہ دو روز سے ترکیہ  نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، نیتین یاہو انتظامیہ پر عیاں ہو چکا ہے کہ  اس کی  شر پسندانہ پالیسیاں کسی کے مفاد میں نہیں اور  اگر غزہ میں ظلم و بربریت یونہی جاری رہی توق اس سے پورا خطہ انتشار کا شکار رہے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں