ترک صدر کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک بات چیت

ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اورعالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال

2126145
ترک صدر کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز الا  سعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اورعالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایردوان نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو جلد از جلد بند کرانے  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جنگ بندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مزید کوششیں کرتے ہوئے نتیجہ خیز انداز میں اتحاد و یکجہتی  کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

صدر ایردوان نے سعودی علی عہد کو  عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔

 



متعللقہ خبریں