گزشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام میں 38 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا
وزارت قومی دفاع کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ترک مسلح افواج کی جنگ عزم کے ساتھ جاری ہے
گزشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام میں کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران 38 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے ۔
وزارت قومی دفاع کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ترک مسلح افواج کی جنگ عزم کے ساتھ جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام دہشت گرد تنظیموں بالخصوص PKK/KCK/PYD-YPG، داعش اور فیتو کے خلاف جاری آپریشنز میں گزشتہ ہفتے کے دوران عراق اور شام کے شمال سمیت 38 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ یکم جنوری سے غیر فعال دہشت گردوں کی تعداد 646 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 268 عراق کے شمال میں اور 378 شام کے شمال میں موجود تھے۔
اطلاع کے مطابق PKK کے ایک اور دہشت گرد نے، جو اس ہفتے شمالی عراق میں پناہ گزین علاقوں سے فرار ہو گیا تھا، نے حبور میں سرحدی چوکی پر ہتھیار ڈال دیے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔الکبیر ملاقات
صدر رجب طیب ایردوان کی لیبیا مرکزی بینک کے سربراہ صدیق الکبیر کے ساتھ ملاقات