ترکیہ کا مغربی کنارے پراسرائیل کی جانب سے نئی بستیاں تعمیر کرنے پرشدید احتجاج
وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچے لیپنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں 3500 مکانات کی تعمیر کے لیے منظور کیے گئے منصوبے کا مطلب فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مزید وسعت دینا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی رہائش کے منصوبے پر ترکیہ نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچے لی Öncü Keçeli نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں 3500 مکانات کی تعمیر کے لیے منظور کیے گئے منصوبے کا مطلب فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مزید وسعت دینا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کی تعریف انتہائی درست اصطلاحات کے ساتھ کی جانی چاہیے تاکہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی مزید خلاف ورزیوں سے روکا جا سکے۔
Keçeli نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے قانونی طور پر فلسطینی عوام کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنا غیر قانونی ہے۔
اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے آبادکاری اور نیشنل وژن اورٹ سٹروک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اکاؤنٹ پر 3500 نئے غیر قانونی مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کی پوسٹ شئیر کی ہے۔