بلغاری حقوق و آزادی تحریک کے کنونشن کو ترک صدر کا اہم پیغام

ہم ، کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا  ہونے والے ان ایام میں ترکیہ اور بلغاریہ کے تعلقات کو ا آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں"

2106856
بلغاری  حقوق و آزادی تحریک کے کنونشن کو ترک صدر کا اہم پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حقوق و آزاد تحریک نے ترکیہ اور بلغاریہ کے  باہمی تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

بلغاریئن موومنٹ فار رائٹس اینڈ فریڈمز کے کنونشن کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں صدر ایردوان نے ترکیہ میں  بلدیاتی  انتخابات 31 مارچ کو ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا  کہ "ہم انتخابی مہم  میں  مصروف ہیں۔ اگرچہ میں جسمانی طور پر آپ کے ساتھ نہیں ہوں   لیکن آپ جانتے ہیں کہ میرا دل آپ کے ساتھ ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے درمیان  اتفاق  و محبت اور یکجہتی کو ہمیشہ قائم رکھے۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بلغاریہ ترکیہ کے لیے ایک بہت ہی قابل قدر اتحادی اور قابل اعتماد دوست ہے، ایردوان نے کہا، "ہم ، کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا  ہونے والے ان ایام میں ترکیہ اور بلغاریہ کے تعلقات کو ا آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ ہم بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو  ہر میدان  میں بہتر بنانے کی کوشش میں ہیںے۔ "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔ یقیناً، ہمارے ترک بھائی  اس عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے دونوں ریاستوں کے درمیان مضبوط انسانی پل قائم کیے ہیں۔"

صدر ایردوان نے  اس تحریک کی بلغاریہ کے لیے اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ"ہمیں خوشی ہے کہ حقوق اور آزادی کی تحریک بلغاریہ کی سیاست اور جمہوریت کے بنیادی ستونوں کی حیثیت اختیار کر چکی  ہے۔ جہاں اس تحریک نے ترکیہ اور بلغاریہ کے تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں اس نے اپنے ہم وطنوں کے مفادات کے تحفظ میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب عملہ اس افہام و تفہیم کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  رائے دہندگان کی ترجیحات  سے ہم آہنگ  ایک جامع پالیسی  پر مبنی اپنا سفر  جاری رکھے گا ۔ " کنونشن کے بعد  منتخب ہونے والے  نمائندوں اور خاص طور پر شریک چیئرمین اور پارٹی کی مختلف سطحوں پر عہدہ سنبھالنے والے  تمام بھائیوں کے لیے تہہ دل سے کامیابی کا دعا گو ہوں   ۔"

تحریک کی دعوت کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا، "میں بلغاریہ میں مقیم  اپنے تمام ہم نسلوں ، تحریک برائے حقوق و آزادی کے تمام اراکین، اور بلغاری دوستوں کو سلام ِ خلوص پیش کرتا ہوں۔"



متعللقہ خبریں