ترک محکمہ اطلاعات کی غلط معلومات کے خلاف جدوجہد کی ایک تازہ مثال

فخر الدین آلتون نے "یونانی پریس میں غلط معلومات پر مشتمل خبروں" کے حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی

2087995
ترک محکمہ اطلاعات کی غلط معلومات کے خلاف جدوجہد کی ایک تازہ مثال

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے "یونانی پریس میں غلط معلومات پر مشتمل خبروں" کے حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی ۔

فخر الدین آلتون  کا کہنا  ہےکہ "غلط معلومات بری چیز ہے"  وہ ترکیہ اور ہمسایہ ملک یونان کے درمیان قربت  کے عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے جاری کردہ خبر کو  کس طرح  ختم کرنے  کے حوالے سے    ایک اہم مثال  پیش کرنا چاہتے ہیں۔

آلتون نے کہا:"یونان کے ANT1 ٹیلی ویژن چینل نے اپنے  خبرنامے  میں کچھ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی  خبر میں کہا کہ 'ترکیہ نے قارداق میں یونانی ماہی گیروں کو ہراساں کیا'۔ یہ خبر  جس کا مقصد یونانی عوام کو مغالطے میں ڈالنا تھا ، سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگی۔ اس عمل کا جائزہ لینے والے ہمارے  ڈس  انفارمیشن یونٹ نے  مذکورہ مناظر کا تعلق  تین سال قبل سے ہونے  کا تعین کیا۔  

ترک کوسٹل گارڈ کے حکام سے  رابطے کرنے والے ہمارے ماہرین نے کسی قسم کا کوئی  تناؤ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈس انفارمیشن سنٹر نے ترکی، انگریزی اور یونانی زبانوں میں  اس خبر کے غلط ہونےسے آگاہی کرائی۔ تردید کے بعد آنے والے ردعمل کے بعد ANT1 ٹیلی ویژن کو اپنی خبر درست کرنا پڑی۔ "ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری انسانیت کے لیے سچائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں