ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے یہودی شہریوں کو حنوکا تہوار کی مبارکباد

میں اپنے سب یہودی شہریوں کو حنوکا تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

2076389
ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے یہودی شہریوں کو حنوکا تہوار کی مبارکباد

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے یہودیوں کے حنوکا تہوار کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں تمام یہودی شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دیرینہ تاریخ اور تہذیب  کے ہمیں منتقل  کردہ ورثوں میں سب سے اہم ورثہ زبان، عقیدے اور نسل کی تفریق سے بے نیاز تحّمل کا ورثہ ہے۔ حالِ حاضر میں کہ جب دنیا کے متعدد علاقوں میں  مختلف عقائد کے خلاف عدم تحّمل میں اضافہ ہو گیا ہے ہم ہر طرح کی تفریق کو رد کر کے اپنی اقدار کی حفاظت کر رہے ہیں اور اسے بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ ہم، بحیثیت حکومت، کل کی طرح آج بھی اپنے تمام شہریوں کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی ضمانت دیتے ہیں۔ یہودی ہمارے معاشرے کا ایک ناگزیر حصّہ ہیں ۔ میں اپنے سب یہودی شہریوں کو حنوکا تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں