ترکیہ: چینی ذرائع ابلاغ میں خاتونِ اوّل امینہ ایردوان کے پیغام کی دھوم

ہم جدوجہد آزادی  میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے لئے عارضی نہیں پائیدار امن کا مطالبہ کرتے ہیں: خاتونِ اوّل امینہ ایردوان

2071071
ترکیہ: چینی ذرائع ابلاغ میں خاتونِ اوّل امینہ ایردوان کے پیغام کی دھوم

فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی کی مناسبت سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان  کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کو چینی ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی ہے۔

امینہ ایردوان کے #FreePalestine کے ٹیگ سے ترکی اور انگریزی زبان میں شیئر کردہ بیان کو نہ صرف قارئین کے وسیع حلقے والے چینی نیوز پلیٹ فورموں سینا، سوہو اور نیٹ ایز سے شائع کیا گیا ہے بلکہ انٹر نیٹ نشریات میں بھی بھاری تعداد میں شیئر کیا گیا ہے۔

ٹویٹ میں خاتونِ اوّل نے کہا ہے کہ "آج ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔ ان بے یارو مددگار فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی  کہ جن کا بچھونا مٹی اور اوڑھنا آسمان ہے۔ ہم جدوجہد آزادی  میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں"۔

ٹویٹ میں خاتونِ اوّل نے کہا ہے کہ ہم نے، 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر کے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔ آج ہم، قتل عام  کا سامنا کرنے والی حاملہ عورتوں، نومولود بچوں اور تمام فلسطینی شہریوں کے لئے عارضی نہیں پائیدار اور مستحکم امن کا مطالبہ کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں